بگوٹا ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کی فوج نے باغیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں بائیں بازو کے باغی گروپ کے 18 اراکین کو ہلاک کر دیا ۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی ’ریوولوشنزی آرمڈ فورسز آف کولمبیا‘ یعنی ’ایف اے آر سی‘ نامی گروپ کے خلاف گزشتہ روز کولمبیا کے مغربی علاقے کاوکا میں کی گئی، جسے ’ایف اے آر سی‘ کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ علاقہ منشیات کی اسمگلنگ کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔