میامی 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کولمبیاء کی بزنس اڈمنسٹریشن کی 22 سالہ طالبہ پالینا ویگا کو آج مس یونیورس 2014 کا تاج ایک گرانڈ فائنل کے بعد پہنایا گیا ۔ انہوں نے دنیا بھر کی 80 مقابلے میں شریک حسیناؤں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔ ہندوستان کی نویونیتا لاد عمر 21 سال سرفہرست 10 حسیناؤں میں بھی شامل نہ ہوسکی ۔ یہ 63 واں مقابلہ حسن تھا جو کل رات دیر گئے امریکہ کے شہر فلوریڈا میں منعقد کیا گیا ۔ گذشتہ مرتبہ ایک ہندوستان دوشیزاء کو مس یونیورس کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ 2000 ء میں فلم اداکارہ لارا دتہ بھی مس یونیورس منتخب ہوچکی ہیں۔ وہ 8 سال کی عمر سے ماڈلنگ کررہی ہیں۔