کولمبو دھماکوں کے ہندوستانی مہلوکین کی تعداد 11 ہوگئی

کولمبو ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے مہلک بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی تعداد پنجشنبہ کے دن 11 ہوگئی۔ اس طرح مہلوک غیرملکی باشندوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی۔ یہ بات سری لنکا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بنگلہ دیش، دو چینی اور 11 ہندوستانی، 3 ڈنمارک کے باشندے، ایک جاپانی، ایک نیدرلینڈ کا باشندہ، ایک پرتگالی، 2 سعودی، ایک اسپینی، دو ترکی، 6 برطانوی، ایک امریکی، دو آسٹریلیائی باشندے شامل ہیں۔

سری لنکا میں ڈرون پر پابندی
کولمبو ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شہری ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل ایچ ایم سی نمال سیری نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کے ہوائی علاقے میں ڈرون سمیت پائلٹ کے بغیر جہازوں کی پروازیں جمعرات سے اگلی اطلاع تک معطل رہیں گی۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ‘‘اگلی اطلاع آنے تک سری لنکا کے ہوائی علاقے میں اس طرح کے پائلٹ کے بغیر جہازوں کی پرواز میں کوئی شخص شامل نہیں ہوگا۔’’ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ساتھ حملے کو انجام دینے والے سات خود کش حملہ آوروں کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔ سری لنکا میں ایک عشرہ پہلے ختم ہوئی خانہ جنگی کے بعد یہ حملہ اس ملک کے لے سب سے بڑی ٹریجڈی ہے ۔حکومت نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ میں مسجدوں میں ہوئے حملے کا انتقام لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ حکومت نے یہ بھی قبول کیا ہے کہ حملے کو انجام دینے والے ساتوں خودکش حملہ آور سری لنکاکے ہی شہری تھی۔