کوسوو : پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے آنسو گیس کا استعمال کیا

کوسوو۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوسوو میں چہارشنبہ کو پارلیمنٹ کے اندر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے آنسو گیس کے شیل چلائے۔ اس اقدام کا مقصد پڑوسی ملک مونٹی نیگرو کے ساتھ سرحدی معاہدے کی منظوری کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کرنا تھا۔سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیو میں کوسوو کے دارالحکومت بریشٹینا میں واقع پارلیمنٹ کے اندر ارکان اپنی آنکھوں کو ملتے ہوئے ہال سے باہر جاتے نظر آ رہے ہیں۔