کوزی کوڈ ایرپورٹ پر فائرنگ، سی آئی ایس ایف جوان ہلاک

کوزی کوڈ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوزی کوڈ میں واقع کریپور ایرپورٹ پر آج سی آئی ایس ایف عملہ اور ایرفورس اتھاریٹی آف انڈیا عہدیداروں کے مابین جھڑپ ہوگئی اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک جوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ کیرالا کے وزیرداخلہ رمیش چنی تلا نے بتایا کہ جھڑپوں میں سی آئی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے ڈی جی پی (نارتھ) شنکر ریڈی مقام واردات پہنچ چکے ہیں۔ ڈی جی پی کو ہدایت دی گئی ہیکہ ایرپورٹ کیلئے مزید فورس روانہ کریں۔ اس جھڑپ کے بعد رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔ ایرپورٹ میں عہدیداروں کے داخلہ کے مسئلہ پر جاری تنازعہ نے جھڑپ کی شکل اختیار کرلی تھی۔