نئی دہلی۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ نے کوریا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے لئے معاہدے پر دستخط کرنے پر جمعرات کو منظوری دے دی ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں وزارت سیاحت کے اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد سیاحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانا،اس شعبہ میں اطلاعات اور اعدادوشمار کے لین دین ،ٹور آپریٹروں اور اس سے منسک دیگر فریقوں کے درمیان تعاون بڑھانا کے ساتھ ہی اس شعبہ میں سرمایہ کاری اور تجربات کا لین دین کرنا ہے ۔
مجرمانہ معاملوں میں تعاون
ہند ۔ مراقش معاہدہ کو منظوری
نئی دہلی۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ نے مجرمانہ معاملوں میں ہندوستان اور مراقش کے درمیان باہمی قانونی تعاون کے معاہدے کو آج منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔اس معاہدے کے تحت مجرمانہ معاملوں کی جانچ،استغاثہ ،شناخت ،برآمدگی جیسے موضوعات پر باہمی قانونی تعاون کے لئے ایک آؤٹ لائن تیار کی جائے گی۔اس کا مقصد جرائم کی جانچ اور استغاثہ کو پراثر بناکر سماج میں ترقی کے لئے مناسب اور پرامن ماحول بناناہے۔