کوریا میں بدبختانہ تاریخ نہ دہرانے کم جونگ اُن کا عہد

سیول ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُنگ نے آج وعدہ کیا کہ ماضی کے برخلاف جنوبی کوریا کے مون جائیی اِن کے ساتھ طئے شدہ سمجھوتہ پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائیی اِن سے چوٹی ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے کہا کہ دونوں کوریا اس بات کو یقین بنانے کے لئے قریبی روابط کے ساتھ کام کریں گے کہ ماضی کی بدبختانہ تاریخی اعادہ نہ کیا جائے جس میں بین کوریائی سمجھوتے اپنے آغاز کے بعد پیشرفت نہیں کرسکے تھے ۔ کم نے مزید کہا کہ ’’ہماری راہ میں مایوس‘ رکاوٹیں اور دشواریاں اور حائل ہوسکتی ہیں لیکن تکلیف کے بغیر فتح حاصل نہیں ہوسکتی ‘‘ ۔ نیوکلیر اسلحہ سے لیس شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لئے اسلحہ کے ذخیرہ کرنے کی کوششوں کے سب سے الگ تھلک یکا و تنہا ہوگیا تھا ۔ اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سخت پابندیوں کا شکار ہونا پڑا ہے ۔ کم نے کہا کہ دونوں کوریاؤں کو تقسیم کرنے والے غیر فوجی خطہ پانمون جم میں یہ چوٹی کانفرنس منعقد ہوئی اور کم نے اس مقام کو قلب شکن تقسیم کی علامت قرار دیا ۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ ’’اگر یہ (پانمون جم) امن کی علامت بن سکتی ہے ۔ شمالی اور جنوبی کوریا جن کا خون ایک ہے ، ایک ہی تاریخ ہے اور ایک ہی کلچر ہے ، وہ خود بھی ایک ہوسکتے ہیں اور مختلف پشتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔