’’کوریا میں امن کا انحصار امریکہ پر ہے ‘‘

پیانگ یانگ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن کا انحصار امریکہ پر ہے ، ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکہ نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ نے یہ بات روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر پیوٹن سے پہلی ملاقات کے دوران کہی۔کم جونگ کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا اور خطے میں صورتحال اب جوں کی توں ہے اور اہم مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔