کودنڈا رام کی ہڑتال ختم

حیدرآباد۔29ڈسمبر(سیاست نیوز) چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام کو لیمو پانی پلاکر پروفیسر چکارامیا  سابق ایم ایل سی نے ان کی بھوک ہڑتال ختم  کرائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کودنڈارام نے کہاکہ انقلاب تلنگانہ کی عوام کے رگوں میںخون بن کر دوڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جے اے سی حصول اراضی بل میںترمیمات کے خلاف ہے اور  حکومت نے ہمارے احتجاجی دھرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ریاست کے جمہوری نظام کو کچلنے کی کوشش کی ہے ۔ جب تک حکومت تلنگانہ حصول اراضی بل سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کسانوں اور غریبوں کو نقصان سے نہیںبچائے گی ‘ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔