کودنڈا رام کی سی پی آئی قائدین سے ملاقات

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈا رام نے کل سی پی آئی قائدین بشمول قومی سکریٹری کے نارائنا تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری، سی وینکٹ ریڈی اور پی وینکٹ ریڈی سے مخدوم بھون میں ملاقات کی۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ کودنڈا رام نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کی جدوجہد میں سی پی آئی سے تعاون کی اپیل کی۔