حیدرآباد 28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ کودانڈا رام ایسا لگتا ہے کہ کانگریس ۔ تلگودیشم اور سی پی آئی کے ساتھ اتحاد کی کوششوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور اب وہ بی جے پی سے مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کی اور ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کانگریس نے کودانڈا رام کی پارٹی کو عظیم اتحاد میں صرف 3 نشستیں دینے سے اتفاق کیا تھا لیکن کودانڈا رام 35 نشستوں کے طلبگار تھے ۔ ان کے مطالبہ کو کانگریس نے منظور نہیں کیا جس پر اب وہ بی جے پی سے اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں۔