کودانڈا رام ٹی جے اے سی کی صدارت سے مستعفی ہوجائینگے

حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) پروفیسر کودانڈا رام امکان ہے کہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے تاکہ وہ اپنی نو تشکیل شدہ پارٹی تلنگانہ جنا سمیتی کی قیادت سنبھال سکیں۔ کودانڈا رام نے خود آج گن پارک پر یادگار شہیدان کا دورہ کرنے کے بعد یہ اعلان کیا ۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے یوم تاسیس کا اتوار کو سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا جہاں امکان ہے کہ کودانڈا رام پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے ۔

 

مدو کرشنما نائیڈو کی اہلیہ تلگودیشم ٹکٹ پر ایم ایل سی بنیں گی
حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) آنجہانی تلگودیشم لیڈر جی مدو کرشنما نائیڈو کی اہلیہ سرسوتماں کو امکان ہے کہ چتور سے ایم ایل سی منتخب کیا جائیگا ۔ تلگودیشم پارٹی انہیں امیدوار بنائیگی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے چتور ایم ایل سی کیلئے سرسوتماں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔