کوئٹہ میں دھماکہ ،5پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہوئے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کا تعلق پولیس کے ریپڈریسپانس گروپ (آر آر جی) سے بتایا جاتا ہے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشن سید ندیم حسین نے بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایاگیا جب پولیس اہلکاروں کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔