کوئٹہ15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے تیزاب پھینکے جانے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تیزاب پھینکے جانے کا واقعہ کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد دو خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، دونوں خواتین کو فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں خواتین تیزاب پھینکے جانے سے جھلس گئیں۔ خواتین کے چہرے، گردن اور ہاتھ متاثر ہوئے،تاہم زخمی خواتین کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔