کوئنزلینڈ میں جنگل کی آگ کا خطرہ

برسبین ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ ریاست میں چہارشنبہ کو ایک دو نہیں بلکہ 138 جنگل کی آگ کے واقعات رونما ہونے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کردیا گیا اور ہزاروں افراد کا ان علاقوں سے تخلیہ کروایا گیا جہاں آگ لگنے کے اندیشے موجود ہیں۔ یاد رہیکہ کوئنزلینڈ ریاست میں آگ کے حادثات معمول کی بات ہیں تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ ریاست کو آگ سے انتہائی طور پر متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوا ہے۔