کوئمبتور ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست گیر صبح سے شام تک کا بند جس کی اپیل اپنے ترجمان کے مبینہ قتل کے خلاف بطور احتجاج کی تھی، پرتشدد ہوگیا۔ بعض اشرار نے پولیس کی ایک گاڑی کو شہر کے مضافات میں سریالور میں نذرآتش کردیا۔ 500 کارکن بگ بازار پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔ سٹی پولیس کمشنر اے کمل راج نے موقع واردات پر پہنچ کر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا تیقن دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ تاہم ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو بیدچارج کرنا پڑا۔ آتشزنی کے واقعات میں 3 ملازمین پولیس الجھ گئے تھے۔ بعض دکانوں میں توڑپھوڑ بھی مچائی گئی۔