بیجنگ ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے شمال مغربی شانگسی صوبہ میں کوئلہ کی کان میں پانی بھرجانے کے حادثہ میں دو افراد کے ہلاک اور نو افراد کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ یہ حادثہ پیر کو ژاؤجین کوئلہ کی کان میں رونما ہوا تھا ۔ اس وقت وہاں 67 مزدور کام کررہے تھے۔ 56 مزدور وہاں سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے جب کہ گیارہ مزدور لاپتہ بتائے گئے تھے ۔ تلاشی آپریشن شروع ہونے کے بعد پہلی نعش کل رات دستیاب ہوئی جب کہ دوسری نعش آج صبح 5 بجے دریافت کی گئی ۔ بچاؤ کاری عملہ نے فی الحال کان میں بھرے ہوئے پانی کی پمپ کے ذریعہ نکاسی کردی ہے اور اب وہاں کیچڑ میں دیگر لاپتہ مزدوروں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔