نئی دہلی ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے آج کوئلہ اسکام کیس میں سابق معتمد وزارت کوئلہ مسٹر ایچ سی گپتا اور دہلی میں واقع ایک فرم پشپ اسٹیل اینڈ مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائرکر اتل جین کوطلب کیا ۔ چھتیس گڑھ میں مذکورہ فرم کو کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ بے قاعدگیوں سے متعلق کیس میں سی بی آئی کی جانب سے چارج شیٹ پیش کئے جانے پر خصوصی سی بی آئی جج بھرت پرشار نے جب کارروائی کی اور سمن جاری کرتے ہوئے ملزمین کو 3 اگست کے دن عدالت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی جبکہ اسکریننگ کمیٹی کی سفارش پر پشپ اسٹیلس اینڈ مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ کو چھتیس گڑھ میں برہماپوری کول بلاک مختص کیا گیا تھا ۔ تاڑیہ کوئلہ ضلع درگ میں مجوزہ اسپنج آئرن پراجکٹ کیلئے استعمال کی جاسکے ۔ الاٹمنٹ میں دھاندلیوں کی شکایت پر سی بی آئی نے سال 2013 ء میں مذکورہ فرم کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ فرم نے درخواست گزار کے موقع پر حقائق کو تور موڑ کر پیش کئے تھے ۔