کوئلہ اسکام کیس کے ملزم کی جج سے ملاقات کی کوشش

جندال کمپنی کے عہدیدار کے خلاف کارروائی کرنے وکیل دفاع کا تیقن
نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر نوین جندل کے صنعتی گروپ سے وابستہ اور کوئلہ اسکام کیس کے ایک ملزم نے خصوصی جج سے ایک سے زائد مرتبہ رجوع ہونے کی کوشش کی جنہوں نے مستقبل میں اس طرح کی حرکتوں سے باز آجانے کا تنبیہ دیا ۔ آج سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ ہری ہرن جو کہ نوین جندل کی پیروی کررہے ہیں عدالت کو بتایا کہ جندال گروپ انتظامیہ نے اس مسئلہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے۔ عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے خصوصی جج سی بی آئی بھرت پرشاد سے ملاقات کی کوشش کی تھی جس پر عدالت نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کی حرکت دوبارہ کریں گے تو کارروائی کی جائے گی ۔ مذکورہ کیس میں راجیو جین ‘ڈائرکٹر جندال ایلیسنی پرائیویٹ لمیٹیڈ‘ گریش کمار گوپنجا‘ ڈائرکٹر گگن اسپنج آترن پرائیویٹ لمیٹیڈ ملزمین شامل ہیں ۔ آج صبح کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی خصوصی جج نے تمام ملزمین کے وکلاء سے کہا کہ وارننگ کے باوجود اس طرح کی حرکت دوبارہ کی گئی ہے اور وہ کیس کے ریکارڈس کا تذکرہ کرینگے ۔ جج نے بتایا کہ یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ سینئر وکلاء کی نمائندگی کے باوجود غیر متوقع طور پر ایسی حرکتیں کی جارہی ہیں تاہم خصوصی جج نے ملزم کے نام کا افشاء نہیں کیا جس نے ان سے ملاقات کی کوشش کی تھی ۔ وکیل دفاع نے یہ وضاحت کی کہ وہ اس واقعہ سے لا علم ہیں اور متعلقہ شخص کے خلاف کمپنی انتظامیہ کی کارروائی کے بارے میں بہت جلد عدالت کو آگاہ کرینگے ۔ سماعت کے د وران عدالت نوین جندال سے دریافت کیا کہ آیا تم سیٹنگ ایم پی ہو (رکن پارلیمنٹ ) جندل نے کہا کہ نہیں ۔ بعدازاں انہوں نے عدالت میں عقبی نشست پر جاکر بیٹھ گئے عدالت نے سی بی آئی کی پیش کردہ دستاویزات کی جانچ کیلئے 30 جون تاریخ مقرر کی ۔