کنہیا کمار کو واپس تہاڑ جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار کو آج دہلی کی ایک عدالت نے ایک روزہ پولیس ریمانڈ کی تکمیل پر واپس تہاڑ جیل بھیج دیا۔ پولیس نے کنہیا کے ساتھ یونیورسٹی کے دیگر دو اسٹوڈنٹس عمر خالد اور انیربن بھٹا چاریہ سے پوچھ تاچھ کیلئے ان کی تحویل چاہی تھی، جو تمام بغاوت کے کیس میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ کنہیا کے کونسل نے کہا کہ ان کے موکل کو عدالتی تحویل میں واپس دے دیا گیا، جو 11 مارچ کو ختم ہوگی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کنہیا کمار کی مزید تحویل کی ضرورت نہیں۔ آج تمام تینوں طلباء سے پہلی بار ایک ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی۔