حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آج علاقہ کنگ کوٹھی کے ٹو وہیلر اور کار ڈیکوریشن شاپس کے مالکین کا ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک سنٹرل زون مسٹر وی شیام بابو کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شعور بیداری کے ذریعہ یہ پیغام دیا گیا سڑکوں اور فٹ پاتھ پر گاڑیاں پارک نہ کی جائیں ۔ اس اجلاس میں مذکورہ شاپس کے مالکین کو ٹریفک پولیس نے یہ بتایا کہ وہ اپنے کاروبار کیلئے سڑک پر غیرمجاز پارکنگ نہ کریں اور سنگل لائین پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں۔