کنگنا رناوت کو پرینکا چوپڑا کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور پرینکا چوپڑا نے اگرچیکہ نیشنل فلم فیر ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ آرائی کی تھی ۔ لیکن فلم کوئین کی ہیروئن جنہیں بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے کہا کہ ان کے درمیان کوئی پیشہ وارانہ رقابت نہیں ہے ۔ 28 سالہ کنگناراوت کو وکاس بہل کی زیر ہدایت فلم کے لیے دوسرا قومی ایوارڈ پیش کیا جائے گا ۔