کنگنارناوت صرف مہیش بابو کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

سوپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہر ایکٹریس کا ہوتا ہے بالی ووڈ کی مشہور اداکاراوں سوناکشی سنہا اور کرینہ کپور کے بعد اب اس قطار میں کنگنارناوت بھی شامل ہوگئی ہیں کچھ سال پہلے کنگنا نے ڈائرکٹر پوری جگناتھ کی تلگو فلم ’’ ایک نرنجن ‘‘ میں کام کیا تھا اس کے بعد وہ ایک بھی تلگو فلم میں نظر نہیں آئیں پچھلے دنوں ریلیز ہوئی بالی ووڈ فلم ’’ کوئین ‘‘ کی کامیابی کے بعد کنگنا کی تعریف ہر جگہ ہورہی ہے ایک انٹرویو میں جب کنگناسے پوچھا گیا کہ وہ پھر کب تلگو فلموں میں کام کرئینگی اس پر کنگنا نے کہا میں اگر اب تلگو فلموں میں کام کرونگی تو سوپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ ہی وہ کافی بڑے اور ہینڈسم ہیرو ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ مہیش تک یہ بات کس طرح پہنچتی ہے اور وہ کب کنگنا کے ساتھ کام کرنے کیلئے ہاں کرتے ہیں۔ویسے کنگنا کو ٹالی ووڈ کے بڑے بینرس کے اور بھی کئی آفرز موجود ہیں لیکن اب وہ تلگو فلموں میں اپنی دوسری پاری کی شروعات مہیش کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔