کنڈہ ویشویشور ریڈی کا شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال

شمس آباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کنڈہ ویشویشور ریڈی آج صبح دہلی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچے جہاں ان کا کانگریس قائدین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ کنڈہ ویشویشور ریڈی نے بتایا کہ ریاستی حکومت انہیں پولیس کے ذریعہ مسلسل ہراساں کررہی ہے ۔ جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں ۔ چیوڑلہ میں کانگریس پارٹی کی جیت اور ٹی آر ایس کی ہار کا خوف پیدا ہوچکا ہے ۔ آج چیوڑلہ کی پوری عوام ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ 23 مئی کو نتائج سب کے سامنے آجائیں گے ۔ ان کی کامیابی کے بعد وہ پورے پانچ سال چیوڑلہ کی عوام کی خدمت میں گزار دیں گے ۔ اس موقع پر سنجے یادو کانگریس شمس آباد میونسپلٹی صدر کے ہمراہ عوام اور کانگریس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔