حیدرآباد۔/20فروری، ( این ایس ایس ) عوام کی آنکھوں کے معائنہ اور مفت علاج سے متعلق حکومت تلنگانہ کے ترجیحی و اختراعی اسکیم کنٹی ویلگو سے تاحال 1.52 کروڑ مرد و خواتین استفادہ کرچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 22,62,181 افراد کے معائینے کئے گئے اور انہیں مفت عینکیں تقسیم کی گئیں۔ دیگر 17,84,183 افراد کو خصوصی عینکیں فراہم کرنے کی سفارش کی گئی۔ 9,20,533 افراد کو آنکھوں کے علاج اور سرجریز کیلئے دواخانوں سے رجوع کیا گیا۔ منگل تک 9,419 مواضعات اور 829 وارڈس میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔