حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے ریاست تلنگانہ کے کنٹراکٹ لیکچررس کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ بعض منصفانہ مسائل کی یکسوئی کے فوری بعد ان کنٹراکٹ لیکچررس کی خدمات کو قانون کے مطابق باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کنٹراکٹ لیکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے میں بعض قانونی پیچیدگیاں حائل ہورہی ہیں۔ ان پیچیدگیوں کی یکسوئی کرتے ہوئے ممکنہ حد تک جلد سے جلد کنٹراکٹ لیکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔