حیدرآباد ۔ 6؍ مئی ( سیاست نیوز) آٹو کرایوں میں اضافہ کے علاوہ دیگر مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت سے کئے گئے مطالبات کو نظرانداز کرنے حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد امان اللہ خان نے کل سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ بھون خیریت آباد میں یہ ہڑتال شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے 7 مئی سے ’کرو یا مرو ‘ ایجی ٹیشن شروع کریں گے ۔