حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 21 فروری کو کندیکل گیٹ اور کشن باغ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر شیورام پلی برقی اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے چندرائن گٹہ ، سائی بابا نگر ، غازی ملت کالونی ، جی ایم چھاونی ، کندیکل گیٹ ، چھتری ناکہ ، اپوگوڑہ ، شیواجی نگر ، نصیب نگر ، رکھشا پورم ، اندرا نگر ، الجبیل کالونی ، پٹیل نگر ، امبیکا نگر ، کشن باغ ، راجو آئیل مل ، مشک محل ، عرش محل ، نجم نگر ، میر عالم ، تاڑبن ، کالا پتھر ، رنجن کالونی ، تیگل کنٹہ ، زو پارک ، حسن نگر ، نواب صاحب کنٹہ ، امجد الدولہ باغ ، جہاں نما ، ثانیہ باغ ، انصاری روڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا 3 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔