کنداپور /24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک پٹرول ٹینکر اچانک ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر راستے کے کنارے اتر کر ایک گھر کے آنگن میں لڑھک گیا ۔ اطلاع کے مطابق کل رات دیر گئے بالاڈی کے قریب ککنجے نامی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ یہ ٹینکر پٹرول بھر کر منگلور سے بلاری کی جانب جارہی تھی کہ اچانک ککنجے کے قریب لاری ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر یہاں موجود مہیش نامی شخص کے گھر کے آنگن میں اترگئی اور پھر گھر کی دیوار سے جا ٹکرائی ہے ۔ ڈرائیور زخمی ہوا ہے جب کہ کسی بھی طرح کے آگ لگنے کی خبر موصول نہیں ہوئی ، اطلاع پاکر فوری فائر بریگیڈ کو بلالیا گیا ہے ۔