حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کنارا بینک میں پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ کورس پی جی ڈی بی ایف کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اور جملہ جائیدادیں 800 ہیں ۔ جائیداد پروبیشنری آفیسر ( جونیر مینجمنٹ گریڈ اسکل 1 ) ، پے اسکل 23,700/- تا 42,020/- روپئے ہوگا ۔ اس جائیداد پر تقرر کے لیے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان بینکنگ اینڈ فینانس ( پی جی بی ڈی ایف ) میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا ۔ بعد ازاں بینک میں پروبیشنری آفیسر کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ پی جی بی ڈی ایف : اس کورس میں 9 ماہ تک تدریس اور تین ماہ تک کنارا بینکوں کی شاخوں اور دفاتر میں انٹرنشپ وغیرہ سکھائے جائیں گے ۔ امیدوار بنگلور کے منی پال گلوبل ایجوکیشن سرویسیس یا گریٹر نوئیڈا میں واقع این آئی ٹی ٹی ای ایجوکیشن انٹرنیشنل میں کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ یہ کورس ریزیڈنشیل ( اقامتی ) ہوگا ، انتخاب : آن لائن تحریری امتحان ، گروپ ڈسکشن اور انٹریو کے ذریعہ ہوگا ۔ تحریری امتحان کا طریقہ کار : 200 نمبرات کے لیے امتحان ہوگا جس میں ریزوننگ ، کوانٹی یٹیٹو آپٹیٹیوڈ ، انگلش لینگویج جنرل اویرنس سے 50-50 سوالات کے اعتبار سے 200 سوالات ہوں گے اور امتحان 2 گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوگا ۔ امتحان میں نیگیٹیو مارکنگ سسٹم بھی ہے لہذا ہر ایک غلط جواب پر 0.25 نمبرات کاٹے جائیں گے ۔ امتحانی مراکز : حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم اور ورنگل میں ہوں گے ۔ اہلیت : یکم اکٹوبر 2018 تک کم از کم 60 فیصد نمبرات سے ڈگری کامیاب ۔ حد عمر : یکم اکٹوبر 2018 تک 20 تا 30 سال کے درمیان ہو ۔ کورس کی فیس : منی پال گلوبل ایجوکیشن بنگلور میں 4,13,000 ( مع جملہ اخراجات ) جب کہ این آئی ٹی ٹی ای ایجوکیشن انٹرنیشنل گریٹر نوئیڈا میں 3,54,000 ( مع جملہ اخراجات ) ہے ۔ البتہ فیس دو قسطوں میں ادا کی جاسکتی ہے ۔ مستحق امیدواروں کو بینک ایجوکیشن لون بھی دیا جائیگا ۔ انٹرنشپ کی سہ ماہی مدت میں ماہانہ 10 ہزار روپئے اسٹائیفنڈ بھی دیا جائے گا ۔ پی ڈی ڈی بی ایف کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والوں کو پی او کے عہدے پر تقرر کیا جائیگا ۔ درخواستیں آن لائن میں 13 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں اور درخواست فیس 708 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ آن لائن ٹسٹ کال لیٹرس 5 دسمبر 2018 کے بعد سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ آن لائن ٹسٹ 23 دسمبر 2018 کو ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ canarabank.com ملاحظہ کریں ۔۔