واشنگٹن ، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی جلد بازی میں نہیں ہیں ۔ مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان کوریا کے لیڈرکے ساتھ چل رہے دو روزہ چوٹی کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز آیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ‘‘ کوئی جلد بازی نہیں ہے ، ہم صحیح سمجھوتہ کر نا چاہتے ہیں ، میں شروع سے ہی کہ رہا ہوں کہ میرے لئے جلدی ضروری نہیں ہے ۔ میں نیوکلیئر راکٹ اور میزائل تجربہ نہ کئے جانے کی بہت ستائش کرتا ہوں ’’۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا لیڈر نے کہا‘‘ ابھی کچھ کہنا بہت جلد بازی ہو گی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے بات چیت کے اچھے نتایج آئیں گے ’’۔ دونوں لیڈروں کی میٹنگ ویتنام کے دارالحکومت ہنوائی میں میٹرو پول میں ایک ہوٹل میں ہوئی ہے ۔ جمعرات کی صبح وہ اپنی میٹنگ کے بعد ہوٹل کے صحن میں ٹہلنے بھی گئے ۔