پیرس ، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی مشہور ٹی وی اسٹار کم کاردشیاں سے پانچ مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر لاکھوں ڈالر کے زیورات لوٹ لئے ۔ پیرس میں واقع ان کی عالیشان رہائش گاہ میں یہ واقعہ رونما ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے علی الصبح تقریباً تین بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے ) بندوق کی نوک پر کاردشیاں کے زیورات لوٹ لئے ۔ غنیمت یہ رہی کے لٹیروں نے اداکارہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔جرم کا ارتکاب فرانس کی راجدھانی پیرس کے میڈیلن چرچ کے عقب میں واقع رہائشی علاقے میں کیا گیا۔ جہاں کئی اہم شخصیات رہتی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔