کم وقت میں ترقی، ایم جنکشن کا 2لاکھ کروڑ کا ٹرن اوور

حیدرآباد۔/28مارچ، ( سیاست نیوز) فاؤنڈر، سی ای او اینڈ ایم ڈی ایم جنکشن سرویسیس لمیٹیڈ مسٹر ویریش اوبرائے نے کہا کہ ایم جنکشن سرویسیس لمیٹیڈ کا سال 2001ء میں قیام عمل میں لایا گیا جو آج اسٹیل کی مارکٹ میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائے ہوئے ہے جس کا فی الوقت 2لاکھ کروڑ روپئے کا ٹرن اوور جاری ہے۔ آج وہ یہاں این ایم ڈی سی لمیٹیڈ اور ایم جنکشن سرویسیس لمیٹیڈ کے تعاون و اشتراک سے منعقدہ بعنوان ’ تحریک برائے کارکردگی و شفافیت ‘ سمینار سے مخاطب تھے۔انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں ایم جنکشن نے ایک معمولی کمپنی کی حیثیت سے اسٹیل کے کاروبار کا آن لائن آغاز کیا تھا جو آج ترقی کی منزلوں کو طئے کرتے ہوئے ایک بہت بڑے تجارتی یونٹ میں تبدیل ہوچکی ہے اور اسٹیل کی معیاری پیداوار میں ملک کی دوسری بڑی کمپنی کا موقف رکھتی ہے۔ اس موقع پر سی ایم ڈی این ایم ڈی سی لمیٹیڈ مسٹر نریندرا کوٹھاری، کو فاؤنڈر میک اے ڈیفرنس مس گلوریا بینی، فاؤنڈرس آف سائیلنس مسٹر سومیت سنگھ گاندھی، فاؤنڈر پرائیوار مسٹر ونائیک لوہان، ایم ڈی اینڈ کو فاؤنڈر اسوامال ڈاکٹر شریمتی وائیبھا ترپاٹھی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ایم جنکشن سرویسیس لمیٹیڈ کی کارکردگی اور شفافیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ایم فنکشن سرویسیس لمیٹیڈ کی کارکردگی اور شفافیت پر پیانل مباحثہ کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کے اختتام پر متذکرہ قائدین کو مومنٹوز عطاء کئے گئے۔