حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ینگ لائیوز انڈیا اور چلڈرنس انوسٹمنٹ فنڈ فاونڈیشن
(CIFF) کی جانب سے کم عمری میں شادیوں کے رجحان کو کم کرنے کے لیے ایک تبادلہ خیال اجلاس آج یہاں سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل اسٹڈیز پر منعقد کیا گیا جس میں ماہرین اور پالیسی سازوں نے حصہ لیا ۔ اس اجلاس میں ماہرین نے ان کے ریسرچ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں اس سے آگاہ کیا ۔ کم عمری میں شادی کے رجحان کو کم کرنے کے لیے پالیسی کے تناظر میں سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ینگ لائیوز انڈیا کی جانب سے شروع کئے گئے اس اختراعی ریسرچ پالیسی پروگرام کو سی آئی ایف ایف کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے ۔۔