ایئر فورس ون، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون شمالی کوریا کو منفرد مستقبل دینا چاہتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے بیرون ملک سے اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون سے امریکہ کے مونٹونا روانہ ہونے پر صحافیوں سے کہاکہ واقعی میرا خیال ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لوگوں کے لئے الگ مستقبل دیکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہی سچ ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نیوکلیئر ترک اسلحہ پر مذاکرات کے لئے شمالی کوریا میں ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر پومپیئو کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے مسئلے پر بات چیت کی۔