سیول ۔ 9 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے جنوبی کوریا کے ممکنہ دورے کے پیش نظر ان کے استقبال کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر دفتر کی میڈیا سکریٹری نے اتوار کو کہا کہ کم جونگ کے دورے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ملک میں ان کے استقبال کی تیاریاں چل رہی ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر مون جئی جب ستمبر میں اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے لئے پیانگ یانگ گئے تھے تو انہوں نے کم جونگ کو جنوبی کوریا آنے کی دعوت دی تھی۔