سیئول۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے بانی کم
II
سانگ کی دوسری بیوی اور موجودہ لیڈر کم جونگ اُن کی سوتیلی دادی کا انتقال ہوگیا۔ حکومت جنوبی کوریا کی جانب سے آج یہ اطلاع دی گئی۔ کم سانگ کی پیدائش 1924ء میں ہوئی تھی تاہم کئی دہوں قبل اقتدار کی لڑائی میں انہیں حاشیہ بردار کردیا گیا تھا اور بعدازاں وہ اپنے ہی گھر میں نظر بند رہے۔ جبکہ وہ اپنے بیٹے پیونگ
II
کو بھی تخت کا وارث نہیں بنا سکے، البتہ پیونگ
II
اب ژیک جمہوریہ میں شمالی کوریا کے سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ قبل ازیں بھی ان کے انتقال کی خبر کئی بار میڈیا میں آئی لیکن وہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ کم سانگ کا ایک اور بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ دوسرے بیٹے کم پانگ
II
کا جرمنی میں 2000ء میں 45 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ ان کی بیٹی آسٹریلیا میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ کم جونگ کی سوتیلی دادی کا انتقال ایک ایسے وقت ہوا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا ایک دوسرے سے قریب تر ہونے کی کوشش کررہے ہیں جہاں جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے نیوکلیئر پروگرام کو ختم کرنے امریکہ کے ساتھ زبردست تعاون کیا ہے۔