بیجنگ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سنگاپور میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ایک ہفتہ بعد بیجنگ کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔ یہ اس لئے ممکن ہوسکا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بحیثیت ثالثی چین اپنے رول کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے کیوں کہ اس سے چین کے سکیورٹی اور معاشی مفادات وابستہ ہیں۔ بیجنگ کے دہاؤ ہوتائی سرکاری گیسٹ ہاؤز کے اطراف منگل کی دوپہر درجنوں سکیورٹی ویانس، پولیس کارس اور بکتر بند گاڑیاں دیکھی گئیں جہاں کم نے اپنے گزشتہ دورہ کے موقع پر بھی قیام کیا تھا۔
ویلنڈیزی ججس بریکسٹ کا مقدمہ یوروپی عدالت منتقل کرنے کے خواہاں
دی ہیگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویلنڈیزی ججس نے آج برطانیہ کے بریکسٹ کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ اس سے یوروپی یونین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔