کم جونگ اُن سے ملاقات اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ

واشنگٹن۔ 26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے کہاکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات اب بھی مجوزہ تاریخ پر ممکن ہے۔ اس سے قبل ایک مراسلے میں ٹرمپ نے اس ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا یہ ملاقات چاہتا ہے اور امریکی خواہش بھی یہی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ ملاقات ہوتی ہے، تو وہ 12 جون کو سنگاپور ہی کے مقام پر یہ ملاقات کرنا چاہیں گے۔ شمالی کوریا کے رہنما سے کسی امریکی صدر کی اس طرز کی ممکنہ ملاقات غیرمعمولی اور تاریخی قرار دی جا رہی ہے ۔
جس میں ممکنہ طور کوریائی خطے میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے جیسی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔