سیئول ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اُن تیسرے بچے کے باپ بن گئے ۔ عرصہ دراز کے بعد ان کے تعلق سے میزائل سے ماسوائے کوئی خبر گشت کررہی ہے ۔ یاد رہے کہ ان کی اہلیہ کچھ ماہ قبل ہی بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق خاتون اول ری ۔ سول ۔ جو نے یوں تو ماہ فروری میں تیسرے بچے کو جنم دیا تھا تاہم گذشتہ سال ہی وہ ملک سے باہر روانہ ہوئی تھیں جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موصوفہ حاملہ ہوگئی ہیں ۔ شمالی جاپان کی فضاؤں میں شمالی کوریا نے ایک اور بالسٹک میزائل لانچ کیا ہے اور اس لانچنگ کے ساتھ ساتھ ان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خبریں بھی ملک کے تمام اخبارات میں شہ سرخیوں کیساتھ شائع کی گئی ہیں ۔