کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اصلاحات درکار

روزگار اصلاحات ، مواقع پوسٹرز کی رسم اجراء ، کودنڈا رام کا خطاب
حیدرآباد۔2اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی مجوزہ کانفرنس ’’ریاست تلنگانہ روزگار کے متعلق اصلاحات و مواقع ‘‘ کے پوسٹرز کی چیرمن ٹی جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کے ہاتھوں اجرائی عمل میںائی۔بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کودنڈا رام نے کہاکہ ریاستی سطح کے مجوزہ کانفرنس کا 4اگست کو سندریا وگیان کیندرم باغ لنگم پلی میںانعقاد عمل میں آئے گا۔ جس میں مذکورہ عنوان کے ماہرین کو مدعو کیاجارہا ہے ۔کودنڈا رام نے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں18سے 35سال کی عمر کے 80لاکھ نوجوان ہیں جن میںسے بیس لاکھ نوجوان یا توگرئیجویٹ ہیں یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں جبکہ 60لاکھ نوجوانوں کی تعلیم حد انٹرمیڈیٹ سے زیادہ نہیں ہے اور وہ تعلیم کی کمی کے سبب سرکاری ملازمتوں سے محروم ہیں لہذا ایسے نوجوان کو روزگار سے جوڑنے کے لئے تعلیمی اور روزگار کے متعلق اصلاحات درکار ہیں۔ پروفیسر کودنڈا رام نے کہاکہ یہ ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کو انجام دینے میں حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کا فقدان ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پانی کی قلت کے سبب ریاست تلنگانہ میں پیشہ زراعت سے وابستگی بھی نقصاندہ ثابت ہورہی ہے ایسے میں کم تعلیمی یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے حکومت تلنگانہ کے پیشہ وارانہ کورسس کا روزگار کی تمانیت کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ کودانڈرام نے کہاکہ روزگار اور سرمایہ کاری کے متعلق مجوزہ کانفرنس میںمذاکرات پیش آئیں گے اور حاصل نتیجے پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کی جائے گی تاکہ ریاستی حکومت اس جانب توجہہ مبذول کروائی جاسکے۔کودانڈرام نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی نگرانی میں تلنگانہ اسٹیٹ اسٹڈی سرکل چلایاجاتا ہے مگر وہاں پر ڈائرکٹر اور تجربہ کار ٹیچرس کے تقرر میں حکومت کوتاہی برت رہی ہے جس کے نتیجے میںاسٹڈی سرکل سے وابستہ طلبہ کا مستقبل تاریکی میںچلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹڈی سرکل کے طلبہ کی جانب سے مذکورہ ادارے میںڈائرکٹر اور تربیت دینے والے عملے کے تقرر کے مطالبہ پر غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کیاجارہا ہے جس کو تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مکمل تائید وحمایت حاصل ہے ۔ کودنڈا رام نے سنگارینی کالریز کے سات ہزارملازمین جن کو سکالا جنالا سمئے کے دوران ایک دن قبل کام پر دوبارہ رجوع نا ہونے والے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کرنے کے حکومت کے فیصلے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملازمین سکالا جانا سمئے کے سبب احتجاج میں تھے اس لئے وہ وقت پر رجوع نہیںہوسکے لہذا حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ ان ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے سمئے کے وقت کی تنخواہوں کی فوری اجرائی عمل میںلائے۔ کوآرڈینٹر تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پٹھالا رویندر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔