حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرنسپل سید عبدالقیوم کی اطلاع کے مطابق ایچ ای ایچ دی نظام اینڈ علاء الدین آئی ٹی آئی بوگل کنٹہ عابڈس میں Toyota Dealers کی جانب سے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس آئی ٹی آئی کے دو سالہ موٹر میکانک کورس کے 20 طلباء کو Radha Krishna Toyota Sanatnager ، Harsha Toyota Kondapur ، Kakatiya Toyota Warangal میں 10 ہزار روپئے تا 12 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ پر بحیثیت ٹکنیشن تقرر عمل میں آیا ۔۔