کمپنی سرکار نے کارپوریٹ شعبہ کیلئے ’اچھے دن ‘ لائے : جئے رام رمیش کا طنز

گریٹر نوئیڈا۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے اراضی آرڈیننس پر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کمپنی سرکار‘‘ نے حصول اراضیات قانون کے بنیادی اصول کو فراموش کردیا ہے تاکہ کارپوریٹ شعبہ کیلئے ’’ اچھے دن ‘‘ لائے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدانی کو اڈوانی سے اور واجپائی کو امبانی سے تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل قانون کے تحت کسان کی رضامندی ضروری ہے لیکن حکومت نے مباحث کے بغیر آرڈیننس منظور کردیا اور بیوروکریسی کو اقتدار حوالہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے نے جو اراضی آرڈیننس ایکٹ متعارف کیا تھا وہ کسانوں کے حق میں تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس کے بنیادی اصولوں کو یکسر فراموش کردیا ۔ جئے رام رمیش نے اسے ’’تاریک آرڈیننس‘‘ سے تعبیر کیا ۔