کمل ہاسن سے سوامی کا معذرت خواہی کا مطالبہ

بنگلورو ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بسویشورا مٹ کرناٹک کے سوامی پرناوندنا نے آج اداکار کمل ہاسن کے مبینہ طور پر مہابھارت کیلئے توہین انگیز تبصرے پر ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ایک ٹامل ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار کمل ہاسن کا مہابھارت پر تبصرہ ایک برادری کے جذبات کو بشمول عیسائی اور مسلمان مجروح کرتا ہے ۔ اس لئے انہیں چاہیئے کہ اپنے بیان سے دستبرداری اختیار کرے اور معذرت خواہی کرے ۔