بھوپال۔2 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش میں انتخابی سیزن میں گایوں کا معاملہ اٹھنے کے درمیان کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے آج ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو نشانہ بنایا۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کیاکہ انتخابی سیزن میں گئوشالہ ،گایوں کے لئے چرا گاہیں اور گاؤ وزارت بنانے کا اعلان کرنے والی ریاستی حکومت گئوماتا کی چراگاہ کی زمین گولف کورس کے لئے دینے جارہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہرطرح کے احتجاج کو نظر انداز کرکے ریاست کی وزارتی کونسل نے اس سلسلہ میں اصولی طور پر منظوری دیدی ہے ۔کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ گئوماتا کے تعلق سے یہ انکا دہرامعیار ہے ۔