کمل ناتھ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

بھوپال،30جنوری(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی مسٹر کمل ناتھ نے مقامی منٹو ہال میں مہاتما گاندھی کی تصویر پر پھولوں کا ہار چڑھا کر اہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے بھی مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔