واشنگٹن۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 2020ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کیلئے ہندوستانی نژاد امریکی کملا ہیریس کے ٹاؤن ہال کو سی این این نیٹ ورک پر 1957ملین ناظرین کے ذریعہ دیکھے جانے کے بعد اسے کسی بھی امریکی صدر کے امیدوار کے شخصی طور پر دیکھے جانے کی شرح سب سے اونچی رہی۔ 54 سالہ کملا ہیریس جنہیں 2016ء میں سینیٹ کیلئے منتخب کیا گیا تھا، نے گزشتہ ہفتہ موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اب ماہ نومبر 2020ء میں صدر ٹرمپ کو شکست دینے کا ارادہ رکھنے والے ڈیموکریٹس میں کملا ہیریس کا نام سرفہرست ہے۔ ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کا موازنہ سابق امریکی صدر بارک اوباما سے کیا جارہا ہے کہ کس طرح موصوف نے اپنے ابتدائی سیاسی کیریئر کو بام عروج پر لانے سخت محنت کی تھی۔ الیکشن ٹاؤن ہال سی این این کا براڈ کاسٹ کیا جانے والا پروگرام ہے اور کملا ہیریس کے پروگرا کو سنگل نیوز کے زمرہ میں ناظرین کی کثیر تعداد نے دیکھا اور پسند کیا جن کی تعداد اوسطاً 1957 ملین بتائی گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔