اسلام میں خواتین کے حقوق سے متاثرہوکر اسلام قبول کیاتھا
ممبئی یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مشہور مصنفہ کملا داس بھی مادھوی کٹی کے طور پر بھی مشہور تھیں، 1976 میں آج ہی کے دن’مائی اسٹوری’کا اجرا عمل میں آیا۔اس کے پیش نظر آج گوگل نے ملیالم اور انگریزی کی مصنفہ کملا داس کے ‘بیسٹ سیلر’ مائی اسٹوری یادکرتے ہوئے ان کاڈوڈل بناکرانہیں یاد کیا۔انہوں نے انگریزی میں نظم لکھیں اور اس کے ساتھ کیرل میں ملیالم کی مشہور مصنفہ بھی تھیں۔آج کا گوگل ڈوڈل آرٹسٹ منجت تھپ نے بنایااور ان کی زندگی پر ‘امی’نامی فلم بھی تیار ہورہی ہے ۔فلم میں منجو اوروئیراری اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اگرچہ فلم میں پہلے وویا بالن کے لینے کی بات کہی گئی تھی، لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ کملا داس کی 15 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور ان کے شوہر مادھو داس بینک افسر تھے ۔ انہوں نے کملا کا حوصلہ بڑھایا اورانہوں نے انگریزی اور ملیالم میں لکھنا شروع کردیا۔کملا داس روایتی ہندو نائر خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے خاندان کی جڑیں شاہی خاندان سے منسلک تھیں۔ کملا داس نے 11 دسمبر 1999 کو 65 سال کی عمر میں اسلام کو اپنایا اور کملا ثریا بن گئیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ انہیں مردے کو جلانے کی ہندورسم پسند نہیں ہے ۔اس لیے وہ اپنے جسم کو جلا دینا نہیں چاہتی ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا سبب ہو سکتا ہے لیکن اسلامی تعلیمات اور زندگی ان کا ایک لگاؤرہا۔