کملانہرو پالی ٹیکنک فار ویمن میں کنٹراکٹ تقرر کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 28 مئی (پریس نوٹ) کملا نہرو پالی ٹیکنک فار ویمن، نمائش میدان، حیدرآباد میں ان ۔ ایڈیڈ کورسیس کے تحت عارضی، کنٹراکٹ اساس پر جونیر اسسٹنٹ اور جونیر اسٹینوگرافر کے پوسٹ پر تقرر کیلئے امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جونیر اسسٹنٹ کیلئے امیدوار بی کام کامیاب ہو اور ایم ایس آفس کی مکمل نالج ہونا چاہئے۔ جونیر اسٹینو گرافر کیلئے کوئی ڈگری کامیاب ہو اور انگلش ٹائپ رائٹنگ ہائر گریڈ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل امتحان کامیاب ہو اور انگلش شارٹ ہینڈ لوور گریڈ میں گورنمنٹ ٹیکنکل امتحان کامیاب ہو اس کے مماثل ہو۔ اہل امیدوار ان کی درخواست تمام درکار تعلیمی سرٹیفکیٹس کے ساتھ دفتر کملا نہرو پالی ٹیکنک فار ویمن، نمائش میدان، نامپلی، حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 جون 2016ء ہے۔