کمشنر پولیس نے بلیو کولٹ آفیسروں سے تبادلہ خیال کیا

حیدرآباد 7 مئی ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے ایسٹ زون اور ساوتھ زون کے 308 بلیو کولٹ آفیسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ایسٹ زون کی 36 اور ساوتھ زون کی 68 بلیو کولٹس گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا ۔ کمشنر پولیس نے دو عہدیداروں کی ان کے بہتر کام پر ستائش بھی کی ۔ انہوں نے 10 عہدیداروں کے کام کی ستائش کرتے ہوئے مکتوب بھی حوالے کئے جنہوں نے ہنگامی صورتحال میں اچھا کام انجام دیا تھا ۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے کمیونسٹی پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ روزآنہ پٹرولنگ میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ۔